افغانستان

داعش خراسان کو مدد فراہم کرنے کا الزام، امریکہ میں تیسرا افغان شہری گرفتار

داعش خراسان کو مدد فراہم کرنے کا الزام، امریکہ میں تیسرا افغان شہری گرفتار

امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے مطابق افغان شہری رحمٰن اللہ کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکہ میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شخص پر داعش خراسان کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بیان کے مطابق افغان شہری جان شاہ شافی 2021 میں سابق صدر جو بائیڈن کے آپریشن الائز ویلکم کے تحت امریکہ میں داخل ہوا تھا، مذکورہ شخص داعش خراسان کو مدد فراہم کرتا رہا، اور اپنے والد کو بھی اسلحہ فراہم کیا جو افغانستان میں ملیشیا گروپ کے کمانڈر ہیں۔

مزید کہا گیا کہ جان شاہ شافی نے عارضی تحفظ کی حیثیت (ٹی پی ایس) کے لیے درخواست دی تھی، مگر سیکریٹری ڈی ایچ ایس کرسٹی نوم نے افغان شہریوں کے لیے ٹی پی ایس ختم کیے جانے کے بعد اس کی درخواست مسترد کر دی تھی، جان شاہ شافی کو ورجینیا کے علاقے وینسبورو سے گرفتار کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق اسی طرح ایک اور افغان شہری محمد داؤد الوکزئی پر بم بنانے اور خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button