خداوند متعال انسانوں کو اپنی نعمتوں کے ذریعہ آزماتا ہے تاکہ ان کے عمل کو پرکھے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
خداوند متعال انسانوں کو اپنی نعمتوں کے ذریعہ آزماتا ہے تاکہ ان کے عمل کو پرکھے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 10 جمادی الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
انسان کے آزمائے جانے کے فلسفے پر گفتگو کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: خداوند متعال دنیا میں انسانوں کو نعمتیں عطا کرتا ہے تاکہ انہیں آزمائے۔
انہوں نے سورۂ یونس، آیت 14 "ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ” پھر ہم نے تمہیں ان کے بعد زمین میں جانشین بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے عمل کرتے ہو۔ بیان کرتے ہوئے فرمایا: یہ الٰہی امتحان اسی طرح ہے جیسے باپ اپنے بچوں کو کچھ رقم دے کر انہیں آزماتا ہے کہ وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: چونکہ امتحان کا تقاضا ہے کہ جواب دہی ہو، اسی لئے خداوند متعال اپنے بندوں کا محاسبہ کرتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے کوئی باپ اپنے بچوں کے عمل پر بازپرس کرتا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




