
شہرِ مقدس کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے کارکنوں کے لئے ٹیلی ویژن فوٹوگرافی کا تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔
شیعہ خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ کورس ایک پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیلی ویژن کے شعبہ میں سرگرم افراد کی فنی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ تربیت عراقی میڈیا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، تاکہ گروپ کے چینلز کے کارکن تیزی سے بدلتی ہوئی بصری میڈیا ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔
منتظمین کے مطابق، یہ کورس شرکاء کی فنی صلاحیتوں اور تخلیقی استعداد کو مضبوط کرے گا اور تیار کئے جانے والے بصری مواد کے معیار میں قابلِ ذکر بہتری لائے گا۔




