دنیا

پیرو میں کشتیوں کو حادثہ، ہلاکتیں، درجنوں لاپتہ

پیرو میں کشتیوں کو حادثہ، ہلاکتیں، درجنوں لاپتہ

پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کشتیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، ڈوبنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں ایمازون کے علاقے میں دریائے یوکیالی کی بندرگاہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

رپورٹس کے مطابق مقامی ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کی زد میں آنے والی ایک کشتی میں تقریباً 50 افراد موجود تھے جبکہ دوسری کشتی میں کوئی مسافر سوار موجود نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button