شام

عراقی اور لبنانی زائرین کے لئے دمشق میں حضرت زینب سلام‌ اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

عراقی اور لبنانی زائرین کے لئے دمشق میں حضرت زینب سلام‌ اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

مقامی ذرائع دمشق نے بتایا کہ احمد الشرع جولانی کے حالیہ حکم کے مطابق دمشق کے علاقہ زینبیہ میں حضرت زینب سلام‌‌ اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے دروازے اگلے ماہ کے اوائل سے عراق اور لبنان سے آنے والے زیارتی قافلوں کے لئے کھل جائیں گے۔

ہدف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے جنوب مشرق میں واقع حضرت زینب سلام‌ اللہ علیہا کا روضہ مبارک ہر سال لاکھوں شیعہ زائرین کا مرکز ہے اور مذہبی سیاحت کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر حالات مستحکم رہیں تو شام میں زیارتی سفر کی نئی لہر شروع ہوگی۔

یہ فیصلہ مہینوں تک جاری رہنے والی سیکیورٹی پابندیوں کے بعد علاقے کے شیعہ مسلمانوں کے لئے نئی امید پیدا کر رہا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق زیارتی کمپنیوں کی منصوبہ بندی بھی اس وقت سے شروع ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button