افغانستان
قندھار میں بارودی سرنگوں اور غیرمنفجر مواد کا روزانہ خطرہ؛ افغانستان کی خاموش جنگ کے سب سے بڑے شکار بچے
قندھار میں بارودی سرنگوں اور غیرمنفجر مواد کا روزانہ خطرہ؛ افغانستان کی خاموش جنگ کے سب سے بڑے شکار بچے
قندھار کے باشندوں کا کہنا ہے کہ دہائیوں پر محیط جنگ کے بعد باقی رہ جانے والی بارودی سرنگیں اور غیرمنفجر گولہ بارود اب بھی عام شہریوں، خصوصاً بچوں، کی جانوں کے لئے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دیا ہے کہ کئی علاقے آج بھی بارودی سرنگوں، مارٹر گولوں اور دھماک خیز آلات سے بھرے ہوئے ہیں، اور صفائی کے آلات کی کمی اس خطرے کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
اقوامِ متحدہ نے زور دیا ہے کہ ہر سال سینکڑوں شہری اس طرح کے غیرمنفجر مواد کی وجہ سے ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں—ایک ایسا مستقل خطرہ جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد بھی برقرار ہے۔




