ایشیاء
نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف و ہراس
نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف و ہراس
نیپال میں اتوار کی رات 4.2 شدت کا زلزلہ آیا جس نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی نقصان یا بڑے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ قبل ازیں، 6 نومبر کو بھی نیپال میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو اسی گہرائی میں تھا۔
نیپال ہمالیہ کے علاقے میں واقع ہے، جو ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کے مسلسل تصادم کی وجہ سے شدید زلزلوں کے خطرے سے دوچار رہتا ہے۔




