افغانستان
بلخ کے شیعہ شاعر کی طالبان کے ہاتھوں گرفتاری
بلخ کے شیعہ شاعر کی طالبان کے ہاتھوں گرفتاری
بلخ افغانستان کے ایک معروف شیعہ شاعر اور ثقافتی کارکن سید سکندر حسینی بامداد کو طالبان کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فورسز نے تقریباً ایک ہفتہ قبل گرفتار کر لیا ہے۔
شیعہ خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی حراست کی جگہ یا ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
سید سکندر حسینی بامداد، جو کئی ثقافتی مراکز بشمول "کتب خانہ فردوسی” کے ذمہ دار ہیں، فارسی دری ادب کے فروغ اور ثقافتی سرگرمیوں میں نمایاں کردار رکھتے ہیں۔ ان کی گرفتاری نے ادبی و ثقافتی حلقوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔




