آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک
آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
جنوب مغربی سڈنی میں یہ دونوں طیارے پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔
حکام کے مطابق تصادم سے ایک چھوٹا طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
اس پائلٹ کی لاش کو ریسکیو عملے نے طیارے میں دریافت کیا۔
البتہ دوسرا طیارہ ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا اور پائلٹ محفوظ رہا۔
حکام کے مطابق یہ تصادم نیپیئر فیلڈ ائیر فیلڈ کے قریب پیش آیا اور مقامی افراد کو جائے حادثہ پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ آخر یہ دونوں طیارے کیسے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔
البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں طیارے دیگر مزید 2 طیاروں کے ساتھ فضائی کرتب پر مبنی پرواز کر رہے تھے اور واپس لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
دونوں طیاروں کے پائلٹس فریڈم فارمیشن ڈسپلے ٹیم کا حصہ تھے۔




