شیعہ مرجعیت

اگر ائمہ اطہار علیہم السلام کی روایت کے سلسلۂ رواۃ میں ایک بھی غیر معتبر (غیر ثِقہ) راوی ہو تو وہ حدیث معتبر نہیں رہتی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اگر ائمہ اطہار علیہم السلام کی روایت کے سلسلۂ رواۃ میں ایک بھی غیر معتبر (غیر ثِقہ) راوی ہو تو وہ حدیث معتبر نہیں رہتی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 7 جمادی الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے روایت کے ضعیف ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: چونکہ ہم نے ائمہ اطہار علیہم السلام کو نہیں دیکھا، اور نہ ہی شیخ کلینی، شیخ صدوق اور شیخ طوسی رحمہم اللہ نے ائمہ معصومین علیہم السلام کو دیکھا تھا، لہٰذا ان بزرگوں نے احادیث ان افراد سے نقل کیں جن کے نام انہوں نے ذکر کئے ہیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: یہ افراد بھی سلسلہ وار ایک دوسرے سے احادیث نقل کرتے رہے یہاں تک کہ وہ حدیث امام علیہ السلام تک پہنچتی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اگر اس سلسلۂ رواۃ میں، امام علیہ السلام تک پہنچنے کے راستے میں، ان راویوں میں سے صرف ایک بھی شخص ثِقہ نہ ہو تو ایسی روایت اعتبار نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button