پاکستانخبریں

61 ممالک میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، انسانی سمگلنگ میں اضافہ تشویشناک

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ دنیا بھر کے 61 ممالک میں اس وقت 21,647 پاکستانی شہری مختلف جرائم کی پاداش میں قید ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک پڑوسی ملک نے پاکستانی نظام میں مداخلت کرتے ہوئے غیر قانونی پاسپورٹ بنوائے، جس میں داخلی کرپشن کے امکانات بھی موجود ہیں۔

کمیٹی کی چیئرپرسن ثمینہ ممتاز نے انسانی سمگلنگ کی بڑھتی ہوئی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام میں آگاہی کی کمی کے باعث نوجوان غیر قانونی راستوں سے باہر جانے کے خطرناک نتائج سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے ایئرپورٹس پر آگاہی مہم کی عدم موجودگی کو سنگین لاپرواہی قرار دیا۔

سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب کے گجرات، وزیرآباد، شیخوپورہ اور لاہور سے سمگلنگ کے منظم گروہ سامنے آئے ہیں جو دبئی اور خلیجی ممالک میں بھی فعال ہیں۔ یہ سمگلر 43 سے 50 لاکھ روپے لے کر نوجوانوں کو یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیتے ہیں لیکن انہیں خطرناک راستوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔

بیرون ملک قید زیادہ تر پاکستانی معمولی جرائم جیسے ویزا اوور اسٹے، شناختی فراڈ یا بینکاری دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے۔ اب 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے جس سے شناخت کی فوری تصدیق ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button