
سری لنکا میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات پیش آئے، جن میں 31 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔
متعدد علاقوں میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سڑکیں اور شہر ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
فصلیں زیر آب آ گئی ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں پر درخت اور مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔
سری لنکن حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث مزید سیلاب اور لینڈ سلائیڈز متوقع ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امدادی اور ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔




