پاکستانخبریں

پشاور کے حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں کو گیس کی سپلائی متاثر

پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔

جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔
انہوں نےبتایا کہ دھماکے کی وجہ سے  پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ،مردان،سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنےکےلیےٹیمیں علاقےمیں بھیج دی گئی ہیں۔
وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے ، علاقے کے لوگوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، سوئی گیس حکام کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button