یورپ

طیارہ رن وے سے پھسل گیا، ایئرپورٹ عارضی طور پر بند

طیارہ رن وے سے پھسل گیا، ایئرپورٹ عارضی طور پر بند

لتھوانیا میں پولینڈ کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں ویلنیئس ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق وارسا سے آنے والا ایل او ٹی پولش ایئرلائن کا طیارہ ولنیئس ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ٹیکسی وے سے پھسل گیا جس کی وجہ سے رن وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
ایئرپورٹ ترجمان واسیلیاؤ اسکاس نے کہا کہ لینڈنگ کے بعد ہوائی جہاز پارکنگ ایریا کی طرف ٹیکسی کرتے ہوئے رن وے سے کھسک گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ ہوائی اڈے کے شمالی جانب رکا تھا جہاں فائر انجن سمیت کئی سروس گاڑیاں پہنچ گئیں اور مسافروں کو اتار کر لاؤنچ میں منتقل کیا گیا۔
ولنیئس ہوائی اڈے نے اس واقعے کے بعد اپنا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا جس کی بندش کم از کم 17:00 بجے تک رہنے کی توقع تھی لیکن بعد میں اسے 19:00 تک بڑھا دیا گیا۔

نقل و حمل اور مواصلات کی وزارت نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد، لتھوانیائی ایئرپورٹس (ایل ٹی او یو) ایمرجنسی کمیشن نے ہوائی اڈے پر ایک میٹنگ بلائی، جس میں وزیر ٹرانسپورٹ جوراس تامینسکاس، وزارت انصاف کے نمائندوں اور ایل ٹی او یو کے ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button