قم میں آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی شرکت کے ساتھ جلوس عزائے فاطمی برآمد ہوا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کے دفتر سے لے کر روضہ مبارک حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک جلوس عزائے فاطمی برآمد ہوا۔
یہ جلوس عزا کئی برسوں سے شیعہ مراجعِ تقلید، جن میں آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی اور مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ میرزا جواد تبریزی شامل ہیں، کی شرکت سے ایام عزائے فاطمی سوم ( ۹۵ دن والی روایت) کے موقع پر منعقد ہوتے آئے ہیں اور اس سال بھی قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ جلوس نکالا گیا۔

عزادارانِ اہل بیت نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ذریعہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے اپنی عقیدت اور غم کا اظہار کر رہے تھے اور آپ کی یاد کو عقیدت کے ساتھ تازہ کر رہے تھے۔
یہ عزاداری کا اجتماع اس عظیم المرتبت خاتونِ اسلام کے فضائل کی یاددہانی، دینی ثقافت کے فروغ اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر پابندی کے عزم کو اجاگر کرنے کا موقع ثابت ہوا۔




