افغانستان

افغان سرحد پر پاکستانی فضائی حملوں میں 10 شہری جاں بحق

افغان سرحد پر پاکستانی فضائی حملوں میں 10 شہری جاں بحق

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں 10 شہری جاں بحق ہوئے، جن میں 9 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایک مقامی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا، جبکہ کنڑ اور پکتیکا صوبوں میں مزید حملوں سے چار افراد زخمی ہوئے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ یہ حملے ایک روز بعد ہوئے جب پشاور میں پاکستان کے نیم فوجی ادارے "فیڈرل کانسٹیبلری” کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں تین اہلکار جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے۔
اگرچہ کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، مگر پاکستانی حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ حملہ آور افغان شہری تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے حملے کی ذمہ داری "خارجی پشت پناہی یافتہ فتنۂ خوارج” پر عائد کی، جو اسلام آباد کی اصطلاح میں پاکستان تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد میں ایک خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی سے منسلک گروہ نے قبول کی۔
طالبان حکومت کے 2021 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں نمایاں تناؤ پیدا ہوا ہے۔
اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں تقریباً 70 افراد ہلاک ہوئے، جنہیں بعد ازاں قطر اور ترکی کی ثالثی سے روک دیا گیا لیکن بنیادی تنازعات تاحال حل نہ ہو سکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button