پاکستانخبریں

پاکستان بھر میں عزائے فاطمی کی مجالس اور جلوس منعقد ہوئے

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عزادارانِ اہلِ بیتؑ کی جانب سے مجالسِ عزا کا انعقاد اور ماتمی جلوس نکالے گئے۔

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں حضرت فاطمہؑ کی سیرت، کردار، ایثار اور اسلام کی ترویج میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

مجالس و ماتمی جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، پیشاور سمیت تمام شیعہ نشین علاقوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button