لندن میں آتشبازی کے گودام میں خوفناک آگ، زور دار دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا
لندن میں آتشبازی کے گودام میں خوفناک آگ، زور دار دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا
لندن، آتشبازی کے سامان کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں شدید افرا تفری پھیل گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے بعد کم از کم 80 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، کیونکہ گودام میں بڑی مقدار میں آتشبازی کا مواد اور گیس سلنڈرز موجود تھے۔
دھماکوں کی شدت اور مسلسل بڑھتی آگ کے باعث فضا میں اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں، 150 فائر فائٹرز اور 25 فائر انجنز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں موجود دھماکہ خیز مواد کے باعث آگ بے حد تیزی سے پھیلی جس نے آپریشن کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے اردگرد کے علاقے کو خالی کرا لیا ہے جبکہ شہریوں کو محفوظ فاصلے پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فائر فائٹرز نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں آنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے کیونکہ گودام میں موجود مواد انتہائی خطرناک نوعیت کا ہے




