خبریںہندوستان

پورے ہندوستان میں عقیدت و احترام سے منایا گیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا غم

صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت پر ہندوستان کے تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا برپا ہوئیں اور جلوس ہائے عزا برآمد ہوا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں درگاہ شاہ مرداں، مزار شہید رابع، مسجد باب العلم اوکھلا سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔

ممبئی میں خوجہ مسجد، مغل مسجد، امام بارگاہ زینبیہ سمیت تمام امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور جلوس برآمد ہوئے۔

حیدرآباد دکن میں تمام عاشور خانوں اور مساجد میں مجالس منعقد ہوئیں۔

جونپور میں کلو کے امام باڑے، مدرسہ ناصریہ، مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام سمیت امام بارگاہوں، مساجد اور مومنین کے گھروں میں مجالس منعقد ہوئیں۔

لکھنو میں امام باڑہ سبطین آباد، چھوٹا امام باڑہ، درگاہ حضرت عباس علیہ السلام، کالا امام باڑہ، لنگر خانہ، مفتی گنج، کشمیری محلہ سمیت تمام مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں مجالس منعقد ہوئی اور جلوس بر آمد ہوئے۔

چھوٹا امام باڑہ میں آخری مجلس کے بعد شبیہ تابوت برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button