گجرات کے بھاونگر میں مدرسہ کی ہاسٹل عمارت منہدم، انتظامیہ کی وضاحت
گجرات کے بھاونگر میں مدرسہ کی ہاسٹل عمارت منہدم، انتظامیہ کی وضاحت
بھاونگر میونسپل کارپوریشن کیجانب سے مدرسہ جامعہ عربیہ اسلامیہ دارالعلوم کی ہاسٹل عمارت کو منہدم کردیا، جس پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
بھاونگر (گجرات): میونسپل انتظامیہ نے اتوار کے روز آکوادا علاقے میں واقع ایک مدرسے کے ہاسٹل بلاک کو یہ الزام عائد کرتے ہوئے منہدم کردیا گیا کہ عمارت 24 میٹر چوڑی سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ بن رہی تھی۔ کارروائی سینئر افسران اور کثیر پولیس نفری کی موجودگی میں انجام دی گئی۔
بھاونگر میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) کے مطابق مدرسہ جامعہ عربیہ اسلامیہ دارالعلوم کی ہاسٹل عمارت قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی تھی اور دو برس قبل تعمیر مکمل ہونے کے باوجود سڑک عوام کے استعمال میں نہیں آ پا رہی تھی۔ افسران نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سڑک کے نقشے میں تبدیلی کرکے مدرسے کی مرکزی عمارت کو بچانے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن ہاسٹل بلاک بدستور راستے میں حائل تھا جس کے باعث اسے ہٹانا ناگزیر ہوگیا تھا۔
بی ایم سی کمشنر ڈاکٹر نریندر مینا نے کہا کہ مدرسہ انتظامیہ کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے اور تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہی مسماری کی گئی۔ ان کے مطابق کمیونٹی قائدین کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انتظامیہ نے واضح کیا کہ "کوئی مذہبی ڈھانچہ مسمار نہیں کیا گیا، صرف رہائشی ہاسٹل عمارت کو قانونی تقاضوں کے مطابق ہٹایا گیا ہے”۔




