افریقہ
سودانی پناہ گزینوں کا سیلاب غربت زدہ چاد کی طرف؛ دو سرحدوں پر انسانی بحران
سودانی پناہ گزینوں کا سیلاب غربت زدہ چاد کی طرف؛ دو سرحدوں پر انسانی بحران
سوڈان میں فوج اور "ریپڈ سپورٹ فورسز” کے درمیان اپریل 2023 سے جاری خونی جنگ کے باعث ہزاروں سودانی خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر غربت زدہ ملک چاد کا رخ کر رہے ہیں، جو خود اس جنگ سے قبل بھی بین الاقوامی انسانی امداد پر انحصار کرتا تھا۔
خبر رساں ادارہ "الجزیرہ” کے مطابق سودان اس وقت دنیا کے بدترین نقل مکانی کے بحران سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جن میں سے 43 لاکھ افراد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لی ہے۔
سرحدی علاقے "تینہ” کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور جو رقم چند روز پہلے تک کافی تھی، اب اتنی ہی مقدار میں سامان خریدنے کے لیے ناکافی ہو گئی ہے۔




