اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت
بیت آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے بیتِ شرف قم میں، ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی دل خراش شہادت اور ایام غُربتِ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالسِ عزا برپا کی گئیں۔
ان مجالس میں حجۃ الاسلام صالحی، اسلامی اور کرمی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت صدیقہ طاہرہ زہراء مرضیہ سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت، معارف، اسماء اور فضائل کے ساتھ ساتھ ان کے خطبہٴ بلیغ کی تشریح و توضیح پیش کی۔

یہ مجالس علمائے اعلام، فضلاء، طلابِ حوزہ علمیہ اور کثیر تعداد میں عزاداران و محبانِ اہل بیت علیہم السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین کی شرکت سے منعقد ہوئیں

مجالس ذکرِ مصیبتِ زہراء سلام اللہ علیہا، دعا برائے تعجیلِ ظہورِ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔




