خبریںدنیا

گروپ 20 کا بحران زدہ ممالک میں امن اور استحکام کے لئے بیان

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے اختتام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں غزہ اور یوکرین میں جاری جھڑپوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی، غربت میں کمی اور ٹیکس پالیسیوں کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

گروپ 20 کے رہنماؤں نے جوہانسبرگ سربراہی اجلاس میں فلسطین، سوڈان اور کانگو میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے لئے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا۔

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل، انتونیو گوترش نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں تنازعات کے خاتمے کے لئے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کریں، اور ماحولیاتی وعدوں اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کو سنجیدگی سے لیں۔

انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ بحران زدہ علاقوں میں امن اقوامِ متحدہ کے منشور اور اس کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گروپ 20 کا یہ بیان عالمی رہنماؤں کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور بحران زدہ ممالک میں استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button