کمپین "امام حسین علیہ السلام فار ال” کی کوششوں سے مالاوی میں مسجدِ اہل بیت علیہم السلام کی تعمیر کا آغاز
کمپین "امام حسین علیہ السلام فار ال” کی کوششوں سے مالاوی میں مسجدِ اہل بیت علیہم السلام کی تعمیر کا آغاز
جمهوریہ مالاوی کے ایک شیعہ اکثریتی گاؤں میں، کمپین "Imam Hussain a.s for all ” حمایت اور نگرانی میں مسجدِ اہل بیت علیہم السلام کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ کمپین دنیا بھر میں اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کے فروغ اور محروم شیعہ برادریوں کی خدمت کے لیے سرگرم ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے مسجد یا دینی مرکز سے محروم تھے اور اجتماعی نماز اور اسلامی مناسبتوں کے لیے کوئی مقام میسر نہ تھا۔
کمپین کے منتظمین نے کہا کہ نئی مسجد نہ صرف نماز کے لیے ہوگی بلکہ یہ نظریاتی اور قرآنی تعلیم کے مرکز کے طور پر بھی کام کرے گی۔
بچوں اور نوجوانوں کے لیے دینی کلاسز کا انعقاد بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ مسجد کی تعمیر سے گاؤں کی شیعہ برادری میں دینی شناخت، حسینی اقدار سے وابستگی اور سماجی ہم آہنگی مزید مستحکم ہوگی۔




