پاکستانخبریںہندوستان

ہندوستان اور پاکستان میں عزائے فاطمی کی مجالس کا سلسلہ جاری

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے ہندوستان اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان سمیت پورے پاکستان میں شیعہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام غم کی مناسبت سے عزاداری کر رہے ہیں۔

اسی طرح ہندوستان میں دارالحکومت دہلی، ممبئی، چنئی، کلکتہ، لکھنؤ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

لکھنو میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے زیر اہتمام امام باڑہ جنت مآب کے علاوہ، درگاہ حضرت عباس علیہ السلام، چھوٹا امام باڑہ، مسجد کالا امام باڑہ سمیت تمام امام بارگاہوں، مساجد اور مومنین کے گھروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button