افغانستان
شمالی افغانستان کے زلزلے نے 3000 گھر تباہ کر دیے: عالمی ادارۂ صحت
شمالی افغانستان کے زلزلے نے 3000 گھر تباہ کر دیے: عالمی ادارۂ صحت
عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ زلزلے نے شمالی افغانستان میں کم از کم 26 افراد کو ہلاک اور تقریباً 1,170 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا ہے، جب کہ 3520 گھروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس زلزلے نے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔
شیعہ خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ اس شدید زلزلے نے انسانی اور مالی دونوں سطحوں پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور امدادی کارروائیاں اب تک مکمل نہیں ہو سکی ہیں۔
مقامی حکام اور امدادی ادارے متأثرہ علاقوں میں خیمے، غذائی سامان اور طبی خدمات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ زندہ بچ جانے والوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔




