اسلامی دنیاپاکستانخبریں

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ تشویشناک ہے: علامہ سید شہنشاہ نقوی

پاکستان کے معروف عالم و خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے شہر کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا: ایک طرف تو شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا: عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button