
نیجیریا فوج کے ایک بریگیڈیئر جنرل کو ملک کے شمالی حصے میں سنی شدت پسند داعش کے ایک کمین حملے میں قتل کر دیا گیا۔
صدر جمہوریہ بولا احمد تینوبو نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مقتول افسر کے خاندان اور دیگر جاں بحق اہلکاروں سے تعزیت کی۔
سنی شدت پسند داعش گروہ نے نیجیریا کے جان بحق افسر موسی اوبا کی تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ گولی لگنے اور فرار کی کوشش کے بعد گرفتار کر کے قتل کیا گیا۔
نیجیریا گذشتہ 16 برسوں سے شدت پسند گروہوں سے نبرد آزما ہے۔




