امریکہخبریں

دیربورن، مشی گن میں قرآن کریم جلانے کی کوشش کے بعد کشیدگی

امریکہ کی ریاست مشی گن کے شہر دیربورن میں اُس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب ایک اسلام دشمن مظاہرہ کرنے والے شخص نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی، مگر مسلمانوں نے "دیربورن سب کے لئے” کے پیغامِ امن کے ساتھ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا۔

یہ حادثہ شیفر اور میشی گن اسٹریٹ کے چوراہے پر پیش آیا، جہاں اسلام مخالف مظاہرے کرنے والے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانا چاہتے تھے۔

ان افراد میں جیک لانگ بھی شامل تھا، جو 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر حملے میں شریک رہ چکا ہے۔ اُس نے قرآن پاک جلانے کی کوشش کی، لیکن وہاں موجود مسلمانوں کی مداخلت سے ناکام رہا۔

پولیس نے 7 گشت تعینات کر کے صورتحال کو قابو میں رکھا اور ایک شخص کو حراست میں لیا۔

ٹی وی نیٹ ورک RT کے نامہ نگار کے مطابق مسلمان بڑی تعداد میں اس مقصد سے موجود تھے کہ اسلام کا پرامن چہرہ پیش کریں اور شہر میں پُرسکون بقائے باہمی کو فروغ دیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button