اسلامی دنیاافغانستانخبریں
افغانستان کے میدان وردک میں شیعہ نوجوان کا قتل، 4 کوچی گرفتار

افغانستان کے صوبہ میدان وردک کے ضلع دایمیرداد میں انتہا پسند مسلح کوچی گروہ نے نوروز نامی ایک شیعہ نوجوان کو قتل کر دیا۔
افغان میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ نوروز کا بھائی بھی زخمی ہے اور کابل کے ایمرجنسی اسپتال میں کوما میں ہے۔
طالبان حکومت کی سکیورٹی فورسز نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 کوچیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سے قبل قوطو گاؤں میں تقریباً 200 شیعہ خاندان رہتے تھے، لیکن حملہ آوروں کی مسلسل جارحیت کے باعث وہ اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔




