
واشنگٹن میں سوڈان کے سفیر محمد عبداللہ ادریس نے الجزیرہ چینل کے پروگرام ’’المسائیہ‘‘ میں بتایا کہ 17 ممالک براہِ راست یا بالواسطہ سوڈان کی جاری جنگ میں مداخلت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک میں خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیا، چاد، جمہوریہ وسطی افریقہ اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔
سوڈانی سفیر نے شہر الفاشر میں محصور ہزاروں عام شہریوں کے مستقبل پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پناہ گزین کیمپ صرف محدود تعداد میں افراد کو قبول کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک سازش جاری ہے اور سیاسی مفادات کو انسانی حقوق پر ترجیح دی جا رہی ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے زندہ دفن کئے جانے یا قتل کئے جانے والے لوگوں سے متعلق سنگین خدشات کا ذکر بھی کیا۔




