اسلامی دنیاخبریں

ازبکستان کے صدر نے وسطی ایشیا کی اقتصادی اور سیکیورٹی یونین بنانے کی تجویز پیش کی

ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایف نے تاشکند میں وسطی ایشیا کی سابق سوویت پانچ جمہوری ممالک اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی نشست میں ’’جامعۂ آسیای مرکزی‘‘ کے نام سے ایک علاقائی تعاون تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

رائٹرز کے مطابق، انہوں نے اس مجوزہ اتحاد کا مقصد 8 کروڑ سے زائد آبادی والے اس خطے میں اقتصادی انضمام کو بڑھانا، سیکیورٹی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط کرنا قرار دیا۔

ازبکستان کے صدر نے یہ بھی تجویز دی کہ ان پانچ ممالک کے رہنماؤں کی باقاعدہ ملاقاتوں کو ایک رسمی علاقائی بلاک کی شکل دی جائے۔

وسطی ایشیا معدنی اور توانائی کے وسائل کے ساتھ ساتھ جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے روس، چین اور مغربی ممالک کی توجہ کا مرکز ہے اور حالیہ برسوں میں ان ممالک کے رہنما خطے میں مزید علاقائی اتحاد کے خواہاں رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button