ہندوستان

ہندوستان: اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کو 7-7 سال کی سزا

هندوستان: اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کو 7-7 سال کی سزا

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور سابق وزیر محمد اعظم خان کو ایک بار پھر قانونی جھٹکا لگا ہے۔ رامپور کی ایم پی–ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان اور ان کے بیٹے، سابق رکنِ اسمبلی عبداللہ اعظم کو دو الگ الگ پین کارڈ رکھنے کے معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ہندوستانی پاسپورٹ ایکٹ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت دونوں کو قصوروار ٹھہرایا اور اعظم خان و عبداللہ کو 7–7 سال کی سزا سنا دی۔ اس کے بعد باپ اور بیٹے دونوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
یہ معاملہ 2019 کا ہے جب بی جے پی کے رکنِ اسمبلی آکاش سکسینہ نے سول لائن تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ سکسینہ کا الزام تھا کہ عبداللہ اعظم نے 2017 کے سوواکھیڑا اسمبلی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کے دوران اپنے حلف نامے میں غلط پین کارڈ نمبر دیا تھا۔
ساتھ ہی یہ بھی الزام تھا کہ اعظم خان نے اپنے بیٹے کے لیے دو الگ الگ پین کارڈ بنوائے ، تاکہ وہ الیکشن لڑسکیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ میں بھی دو پین پارڈ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی ۔

طویل سماعت کے بعد دفاع اور استغاثہ کی دلیلیں مکمل ہو چکی تھیں۔ عدالت نے 17 نومبر کو فیصلے کی تاریخ مقرر کی تھی۔

اعظم خان اور عبداللہ اس سے پہلے بھی کئی مقدمات میں سزا پا چکے ہیں، جن میں فرضی برتھ سرٹیفکیٹ کا معاملہ بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے عبداللہ کی اسمبلی رکنیت منسوخ ہوئی تھی۔
حال ہی میں اعظم خان سیتاپور جیل سے ضمانت پر باہر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button