پاکستان

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیار گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیار گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گرکر تباہ ہوا، پیلاٹس پی سی 7 طیارہ معمولی کی تربیتی پرواز پر تھا۔ پائلٹ نے بروقت طیارے سے نکل کر جان بچا لی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
 بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ حادثات فضائی نظام کی کمزوریوں، ناقص پائلٹ تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button