پاکستانخبریں

شیخوپورہ پاکستان میں بعنوانِ ”سیرتِ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا“ سیمینار منعقد

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت پنجاب پاکستان کے زیرِ اہتمام ضلع شیخوپورہ میں تنظیم سازی و علمی سیمینار بعنوانِ ”سیرتِ سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا“ منعقد ہوا؛ جس میں علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت مولانا گلزار حسین فیاضی صوبائی صدر مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت پنجاب نے کی۔

سیمینار سے علامہ رضا حسین عابدی، علامہ گلزار حسین فیاضی اور علامہ باقر مجلسی نے خطاب کیا۔

تنظیم سازی کے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا ذاکر حسین ذاکری سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاقِ رائے سے علامہ محمد علی مدبری، مدیر جامعہ دار الفلاح کو آئندہ تین سال کے لیے ضلع شیخوپورہ کا صدر منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر مولانا گلزار حسین فیاضی نے ضلع شیخوپورہ کی کابینہ سے حلف بھی لیا۔

علمائے کرام نے مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button