امام جماعت کی عدالت کے احراز کے لئے حسنِ ظاہر کافی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
امام جماعت کی عدالت کے احراز کے لئے حسنِ ظاہر کافی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 20 جمادی الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
امامتِ جماعت کے لئے عدالت کی شرط کے بارے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ شرط ضروری ہے اور کسی بھی فقیہ نے اس کے پر خلاف نہیں کہا ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: امام جماعت کی عدالت کا احراز لازم ہے، اور اگر انسان کو یہ نہ معلوم ہو کہ امام جماعت عادل ہے، تو وہ اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتا۔
عدالت کے احراز کے بارے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: عدالت کے احراز کے لئے حسنِ ظاہر کافی ہے، یعنی انسان کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ امام کے باطن کے بارے میں یقین حاصل کرے۔
البتہ یہ مسئلہ محلِ اختلاف ہے اور اس پر اجماع نہیں، لیکن متاخرین فقہا کی ایک بڑی تعداد اسی رائے کی قائل ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




