کولمبیا میں علوم اہل بیت علیہم السلام کے عنوان سے پہلی شیعہ کانفرنس

کولمبیا کے شہر ایپالیس میں "امام حسین علیہ السلام سب کے لئے” نامی مہم کے زیرِ اہتمام علوم اہل بیت علیہم السلام کے عنوان سے پہلی کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے شائقین کی ایک بڑی تعداد، تقریباً 350 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اہل بیت علیہم السلام کے مقام و مرتبہ اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اخلاقی و انسانی اصولوں کے تحفظ اور سماجی تعلقات میں بہتری کے لیے بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد اہل بیت علیہم السلام کے معارف کی ترویج اور مختلف معاشروں میں روحانیت کے فروغ کو قرار دیا گیا۔
منتظمین نے دنیا بھر کے شیعیانِ اہل بیت کے درمیان ثقافتی اور دینی روابط کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ پروگرام امریکہِ لاتین میں شیعہ تعلیمات کے فروغ، آگاہی میں اضافے اور باہمی تبادلۂ خیال کے لئے ایک اہم موقع ثابت ہوا۔




