خبریںہندوستان

امید پورٹل ورکشاپ 16 نومبر دو بجے دن چھوٹے امام باڑے لکھنو میں

شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انشاءاللہ 16 نومبر دو بجے دن چھوٹے امام باڑے میں امید پورٹر پر رجسٹریشن کرانے کے سلسلہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ورکشاپ میں سافٹ ویئر انجینیئر جناب علی رضا اور ان کی ٹیم مومنین کو امید پورٹل پر رجسٹریشن کرنے کی معلومات فراہم کرائے گی۔ لہذا مومنین کو چاہیے کہ اپنے اپنے ضلع سے کسی ایک شخص کو بھیج دیں تاکہ رجسٹریشن کی معلومات فراہم کر کے اپنے ضلع کے تمام اوقاف کا رجسٹریشن کرا سکے۔

مولانا سیف عباس نقوی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے وقف کو محفوظ کرنے کے لیے ہر ایک کو چاہیے کہ امید پورٹل میں وقف درج کرائیں۔ امید پورٹل پر رجسٹریشن کا حکم حکومت ہند کی جانب سے دیا گیا ہے لہذا کشمیر سے کنیاکماری تک جتنے بھی اوقاف ہیں سبھی منتظمہ کمیٹیوں کو امید پوٹل میں درج کرانے میں پیش قدمی کرنی چاہیے۔

مولانا سیف عباس نقوی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علاقے کی مساجد و امام بارگاہیں اور قبرستان اور درگاہوں کو وقت پورٹل میں رجسٹرڈ ہونے میں کوئی دشواری ہو رہی ہے تو 16 نومبر 2025 چھوٹے امام باڑے آ کر ورک شاپ میں شرکت کر کے اپنے مسائل کو تصفیہ کرائیں۔ ‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button