عراق کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی وسیع شرکت؛ 55 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے
عراق کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی وسیع شرکت؛ 55 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئے
عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق حالیہ پارلیمانی انتخابات میں 2 کروڑ 10 لاکھ اہل ووٹروں میں سے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنا ووٹ ڈالا۔
یہ شرح 55 فیصد سے زائد بنتی ہے، جو 2021 کے انتخابات کی 42 فیصد شرح کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔
"مڈل ایسٹ نیوز” کے مطابق عراقی آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے شہریوں کے بھرپور تعاون، بایومیٹرک کارڈ کے استعمال، اور آٹھ ہزار سے زائد پولنگ مراکز میں نظم و ضبط کو سراہا۔
بین الاقوامی مبصرین نے بھی انتخابات کے شفاف انعقاد کی تعریف کی۔
عراق کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نے عوام کی باشعور شرکت کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے جمہوری نظام کے تحفظ اور عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ عراقی عوام نے سیاسی چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے ایک بار پھر جمہوری عمل سے اپنی وابستگی ثابت کی ہے۔




