شام
دمشق کے قومی میوزیم سے رومی مجسموں کی چوری
دمشق کے قومی میوزیم سے رومی مجسموں کی چوری
گزشتہ شب دمشق کے قومی میوزیم سے متعدد تاریخی مجسمے اور نایاب نوادرات چوری کر لیے گئے۔
خبر رساں ادارہ "اخبارِ شیعہ” نے "الجزیرہ” کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ دمشق کی داخلی سکیورٹی کمان نے اعلان کیا ہے کہ چوروں کی تلاش اور تاریخی نوادرات کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ چوری نہ صرف شام کے ثقافتی ورثے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی ہے بلکہ اس نے عجائب گھروں کی سکیورٹی اور تاریخی نوادرات کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ خدشات بھی پیدا کر دیے ہیں۔




