آذربائجان
جیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکی کے 20 فوجی جاں بحق
جیارجیا-آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکی کے 20 فوجی جاں بحق
ترکی کی وزارت دفاع نے جیارجیا اور آذربائیجان کی سرحد پر گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 20 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
انادولو کی رپورٹ کے مطابق ترک قومی وزارت دفاع نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کردیے ہیں جو طیارے میں سوار تھے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جاں بحق فوجیوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، دو میجر، دو فرسٹ لیفٹننٹ بھی شامل ہیں۔


