خبریںشام

"دمشق نے داعش مخالف اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی؛ واشنگٹن میں شام کی تعمیرِ نو اور ارضی سالمیت پر گفتگو"

شامی وزارتِ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ دمشق نے امریکہ کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جو شدت پسند سنی گروہ "داعش” کے خلاف سرگرم ہے۔

شام کے وزیر اطلاعات حمزہ المصطفی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر وضاحت کی کہ یہ معاہدہ صرف سیاسی نوعیت کا ہے اور ابھی تک اس میں کوئی عسکری پہلو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ترک خبر رساں ادارہ اناطولی کے مطابق، ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے بھی واشنگٹن میں امریکی حکام سے شام کی تعمیرِ نو، "قانونِ سیزر” کی منسوخی، اور ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر بات چیت کی۔

ہاکان فیدان نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال کا تسلسل شام کی تقسیم کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button