شام

جرمن عدالت نے تین شامی شہریوں کو دہشت گردی اور جنگی جرائم پر سزا سنادی

جرمن عدالت نے تین شامی شہریوں کو دہشت گردی اور جنگی جرائم پر سزا سنادی

جرمنی کی ایک عدالت نے شام کے تین افراد کو دہشت گرد تنظیم میں رکنیت اور شام کی خانہ جنگی کے دوران جنگی جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزائیں سنائیں۔
"عرب نیوز” کے مطابق میونخ کی عدالت نے عامر طارق اے، سہیل اے، اور باسل او کو ساڑھے چار سے تقریباً دس سال قید تک کی سزائیں دیں۔
یہ تینوں ’’لواء جندالرحمن‘‘ نامی باغی گروہ سے وابستہ رہے، جس کی بنیاد عامر طارق نے رکھی تھی اور جس نے بعد میں داعش کے ساتھ الحاق کر لیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق عامر طارق نے دیرالزور میں ایک تیل کا میدان قبضے میں لے کر گروہ کی مالی معاونت کی اور اہلِ تشیع بستی ’’حطلا‘‘ میں قتلِ عام کا حکم دیا، جسے سہیل اے نے فلمبند کیا۔

عدالت نے ملزمان کا یہ مؤقف مسترد کر دیا کہ وہ بشارالاسد حکومت کے خلاف جائز مزاحمت کر رہے تھے۔
تمام مجرم داعش کے زوال کے بعد جرمنی فرار ہو گئے تھے اور اب وہ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button