
اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ سال کے آغاز سے اب تک شام میں قریب 100 افراد کو اغوا کیا گیا یا وہ لاپتہ ہو چکے ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان ثامین القیتان نے جنیوا میں بتایا کہ اگرچہ شام کی سابقہ حکومت کا زوال ہو چکا ہے، لیکن اغوا اور جبری گمشدگیوں سے متعلق تشویش ناک رپورٹس بدستور جاری ہیں اور متاثرہ خاندان اب بھی اپنے عزیزوں کے انجام سے بے خبر ہیں۔




