حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا امام نہیں ہیں، لیکن لوگوں پر بطورِ حجت ایک خاص مقام رکھتی ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا امام نہیں ہیں، لیکن لوگوں پر بطورِ حجت ایک خاص مقام رکھتی ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 16 جمادی الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہمالسلام کے فضائل اور مقامات کے فرق کے بارے میں فرمایا: تمام معصومین علیہمالسلام کا علم برابر ہے اور کوئی ایک دوسرے سے علم میں برتر نہیں، لیکن مقام اور فضیلت میں ان کے درمیان فرق موجود ہے۔
انہوں نے پیغمبرِ اکرم صلیاللہعلیہوآلہ اور دیگر معصومین علیہم السلام کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے فرمایا: رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نبی ہیں، جبکہ دیگر 13 معصومین علیہمالسلام انبیاء میں شامل نہیں بلکہ اوصیاء میں سے ہیں۔
معظم لہ نے فرمایا: روایات و دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ امیرالمؤمنین علی علیہالسلام دیگر ائمہ علیہم السلام سے افضل ہیں، اس کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا، پھر امام حسن علیہالسلام اور اس کے بعد امام حسین علیہالسلام افضل ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے مقام و مرتبہ کے بارے میں فرمایا: اگرچہ آپ امام نہیں ہیں، لیکن لوگوں پر بطورِ حجت ایک بہت بلند اور خاص مقام رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ فضیلت، علم اور امامت 3 الگ حقیقتیں ہیں۔
ائمه علیہمالسلام امام بھی ہیں اور عالم بھی، اور ان کا علم روایات کے مطابق سب میں برابر ہے — یعنی چودہ معصومین علیہمالسلام میں علم کی مقدار میں کوئی فرق نہیں۔ روایات کے مطابق، امام حسن عسکری علیہالسلام کا علم پیغمبرِ اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کے علم کے برابر ہے، البتہ مقام اور فضیلت میں ان کے درمیان فرق موجود ہے۔
انہوں نے فرمایا: ہم قطعی طور پر نہیں جانتے کہ امیرالمؤمنین علیہالسلام کی افضلیت کی کیا وجوہات ہیں، لیکن ممکن ہے کہ جہاد میں ان کی شمولیت ان کی برتری کی ایک وجہ ہو۔ تاہم دلائل و روایات سے واضح ہے کہ امیرالمؤمنین علیہ السلام افضل ہیں، ان کے بعد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا، پھر امام حسن علیہ السّلام اور پھر امام حسین علیہ السلام افضل ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا:
تمام ائمہ علیہمالسلام امامت کے منصب پر فائز ہیں، سوائے حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کے کہ وہ امام نہیں بلکہ لوگوں پر حجت ہیں۔ امامت کا مطلب ہے دین و دنیا پر قیادت، جبکہ حضرت زہرا سلاماللہعلیہا لوگوں پر حجت ہیں اور اپنے معصوم فرزندوں اور ائمہ پر بھی فضیلت رکھتی ہیں، اگرچہ روایات میں ان کے لئے امامت کا ذکر نہیں، بلکہ انہیں لوگوں پر بطورِ حجت متعارف کرایا گیا ہے۔
انہوں نے عبارت "کُلُّهُم نورٌ واحِدٌ” (سب ایک ہی نور ہیں) کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: تمام معصومین علیہمالسلام ایک ہی نور کے مظاہر ہیں، مگر بعض کا نور زیادہ درخشاں ہے۔ امام حسین علیہالسلام نے فرمایا: "میرے جد مجھ سے بہتر ہیں، میرے والد مجھ سے بہتر ہیں، میری ماں مجھ سے بہتر ہیں، میرے بھائی (امام حسن مجتبی علیہ السلام) مجھ سے بہتر ہیں۔” اور اس میں درجاتِ فضیلت کی ترتیب واضح کی گئی ہے۔
آخر میں معظم لہ نے فرمایا: معصومین علیہم السلام کے علم کے برابر ہونے پر واضح دلائل موجود ہیں، یعنی کسی کا علم دوسرے سے زیادہ نہیں، البتہ درجاتِ مقام و فضیلت میں فرق موجود ہے،
اور اس فرق کے لئے بھی شرعی دلائل پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے دوبارہ وضاحت فرمائی کہ
پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نبی ہیں،
جبکہ دیگر تیرہ معصومین علیہمالسلام اوصیاء ہیں، انبیاء نہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




