
عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک وفد اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی لبنان کے دورے پر پہنچا۔
خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق، یہ وفد عبدالعزیز الملا کی قیادت میں اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) کے ہیڈکوارٹر، جو سرحدی گاؤں الناقوره میں واقع ہے، گیا اور وہاں یونیفل کے کمانڈر دیوداتو ابانیارا سے ملاقات کی۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، وفد کے ارکان نے شہر صور کے اطراف کی کئی دیہات کا بھی دورہ کیا تاکہ وہ موقع پر موجود ہو کر اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا براہِ راست مشاہدہ کر سکیں۔
یہ دورہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کے دوران انجام پایا۔
عالمی بینک کا یہ وفد اس سے قبل بیروت میں لبنان کے وزیراعظم نواف سلام اور متعدد وزیروں سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔




