عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ذمہ داران کی کینیڈا میں مقیم عراقیوں کے مسائل پر عراقی سفارتی حکام سے ملاقات

عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ذمہ داران نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ کے ہمراہ مونٹریال میں جمہوریہ عراق کے نمائندے اور کونسل جنرل، نیز اوٹاوا میں عراقی سفیر سے ملاقات کی۔
ان ملاقات میں اسلامی برادری، خصوصاً کینیڈا میں مقیم عراقی کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خاص طور پر عراقی خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے ان نشستوں میں عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور عملی حل کے طریقے بیان کئے، جبکہ عراقی سفارتی حکام نے ان مسائل کے حل کے لئے تعاون اور پیروی کی آمادگی ظاہر کی۔
مزید برآں، نوجوانوں اور نو عمر طبقے کی صورتحال اور ان خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو انہیں درپیش ہیں۔
ان ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور کینیڈا میں عراقی سفارت خانہ کے درمیان مسلسل رابطہ و تعاون برقرار رکھا جائے تاکہ ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جا سکیں۔
ملاقات کے اختتام پر، آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی تصنیف "اسلام و سیاست” کا ایک نسخہ عراقی سفیر کو تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔




