ثقافت اور فن

جدہ کے اسلامی فنون میوزیم میں نایاب قرآنی نسخوں اور فن پاروں کی نمائش

جدہ کے اسلامی فنون میوزیم میں نایاب قرآنی نسخوں اور فن پاروں کی نمائش

جدہ میں واقع اسلامی فنون میوزیم (دار الفنون الاسلامیہ) میں نایاب قرآنی مخطوطات اور فن پاروں کی ایک منفرد نمائش جاری ہے جو اسلامی ایمان، فن، اور دستکاری کے مابین تاریخی ربط کو اجاگر کرتی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، میوزیم میں قدیم اسلامی فنون کی بہترین مثالیں پیش کی گئی ہیں جن میں حسن، روحانیت اور فنی مہارت کا خوبصورت امتزاج نمایاں ہے۔

نمائش میں شامل ایک نہایت دلکش فن پارہ تقریباً 2.6 میٹر لمبا کپڑے کا ٹکڑا ہے جس پر قرآن کریم کا ایک تہائی حصہ نہایت باریک اور مدھم تحریر میں نقش ہے، جو صرف قریب سے غور کرنے پر دکھائی دیتا ہے۔ یہ شاہکار مسلم فنکاروں کی اس لگن اور عقیدت کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے ایمان کو فن کے ساتھ جوڑا۔

عربی خطاطی کے حصے میں مشہور خطاط اسماعیل الزہدی کا تحریر کردہ ایک مخطوطہ بھی شامل ہے، جو اعلیٰ معیار کے کاغذ پر لکھا گیا ہے اور جس کی آیات کو سونے کے حاشیوں میں مزین کیا گیا ہے۔ یہ دلکش نمائش قرآنی خطاطی کی خوبصورتی، نفاست اور فنی باریکیوں کو نمایاں کرتی ہے۔

اسی طرح ایک اور منفرد فن پارہ بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس میں قرآن کریم کی ایک آیت کے ہر حرف میں اللہ تعالیٰ کے ایک ایک نام کو شامل کیا گیا ہے، جو فن اور عقیدت کے حسین امتزاج کی بہترین مثال ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button