شام

اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع ابو محمد الجولانی پر عائد پابندیاں ختم کر دیے

اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع ابو محمد الجولانی پر عائد پابندیاں ختم کر دیے

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشرع ( ابو محمد الجولانی ) پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق، شامی صدر احمد الشرع پر پابندی ختم کرنے کی قرارداد امریکا کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی اور 14 ووٹوں سے منظور ہو گئی، جبکہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد کے تحت صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس حسن خطاب کے نام داعش اور القاعدہ سے متعلق پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کے بعد الشرع کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے اور اسلحہ پر عائد پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔
یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ احمد الشرع کی 10 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button