پاکستان

کراچی میں ای چالان سسٹم متحرک، 24 گھنٹوں میں 8 مزید پولیس موبائلوں کے چالان

کراچی میں ای چالان سسٹم متحرک، 24 گھنٹوں میں 8 مزید پولیس موبائلوں کے چالان

کراچی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی اپنی گاڑیاں بھی ای چالان سسٹم سے نہ بچ سکیں۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق جدید کیمروں کی مدد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 پولیس موبائلوں کے ای چالان جاری کیے گئے۔
ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد اب تک مجموعی طور پر 68 پولیس موبائلیں قوانین کی خلاف ورزی میں پکڑی جا چکی ہیں۔

مشکل فیصلے تکلیف دہ ضرور مگر مقصد عوام کی بہتری ہوتا ہے، شرجیل میمن کا ای چالان پر بیان

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزتک یہ تعداد 60 تھی، تاہم نظام کے مزید فعال ہونے کے بعد خلاف ورزیوں کی نشاندہی تیزی سے ہو رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم شہریوں اور سرکاری گاڑیوں دونوں پر یکساں طور پرلاگو ہے اورآئندہ بھی کسی خلاف ورزی پربلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button